اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ پانچویں مرتبہ جاری کر دیئے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے مطابق شفقت حسین کو 4 اگست کو سینٹرل جیل کراچی میں تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی قتل کے الزام میں شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ 4 مرتبہ جاری اور پھر اس پر عمل درآمد ملتوی کیا گیا جب کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ بھی شفقت حسین کی سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کی اپیل مسترد کر چکی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں