کابل (آن لائن)ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا ہے کہ امیرالمومنین سے متعلق آئندہ چنددنوں میں فیصلہ ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہم افغانستان میں اسلامی حکومت چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں۔
کئی بارکہہ چکے،افغان سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ کسی ملک میں مداخلت نہیں کریں گے اور نہ کسی کواپنے ملک میں مداخلت کی اجازت دیں گے۔ دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ ملا برادر قطر میں ہیں، دوحہ میں بات چیت کاآپشن اب ختم ہوچکا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان افغان طالبان کا کہنا تھا کہ افغان خواتین کااحترام کرتے ہیں،اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں۔ افغان سرزمین کسی کیخلاف استعمال ہونیکی اجازت نہیں دیں گے۔ سہیل شاہین نے کہا کہ امراللہ صالح اوردیگرکوافغان عوام نے مستردکردیا،امراللہ صالح پنج شیرجائیں یاکہیں اور، ان کی اب کوئی حیثیت نہیں۔ ترجمان افغان طالبان نے کہا کہ اشرف غنی کی اس طرح جانیکی توقع نہیں تھی،بین الاقوامی برادری سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں،اسلامی حکومت تشکیل دیں گے۔