واشنگٹن (این این آئی)پینٹاگون کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ کابل ایئر پورٹ جانے اور وہاں سے آنے والی تمام فوجی اور سویلین پروازوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
میڈںیا رپورٹ کے مطابق انھوں نے کہا کہ ان پروازوں کی بحالی کب ہوگی یہ ابھی واضح نہیں۔امریکی فوجی دستے فی الحال ایئر پورٹ پر سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی اقدام کے نتیجے میں دو مسلح افراد کی ہلاکت ہوئی ہیں۔پینٹاگون کے ترجمان نے بتایا کہ کابل ایئر پورٹ میں سویلین حصے میں خلاف ورزیوں کے بعد امریکی فوجی وہاں ’سکیورٹی بحال کرنے کی کوشش‘ کر رہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ایئر پورٹ پر فی الحال 2500 امریکی فوجی تعینات ہیں اور اضافی 500 فوجی بھیجے جا رہے ہیں۔پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق ہمیں توقع ہے کہ آئندہ گھنٹوں میں ہم فضائی آپریشنز کو بحال کر سکیں گے۔انہوںنے کہاکہ اس کا مقصد پروازوں کی بحالی کے بعد ایک دن میں کئی ہزار لوگوں کی واپسی ہے۔