پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

امریکی گلوکار وٹنی ہوسٹن کی اکلوتی بیٹی کرسٹینا براؤن انتقال کر گئیں

datetime 27  جولائی  2015 |

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک)معروف امریکی گلوکارہ وٹنی ہوسٹن کی بیٹی بوبی کرسٹینا براؤن کی 22 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ان کے خاندان کی نمائیندہ کرسٹن فوسٹر نے بتایا کہ ’ان کا انتقال اتوار کو ہوا اور انتقال کے وقت ان کے اہل خانہ ان کے گرد موجود تھے اور اب وہ خدا کے ہاتھوں میں پرسکون ہیں۔‘خیال رہے کہ کرسٹینا براؤن رواں سال 31 جنوری کو باتھ ٹب میں بے ہوش پائی گئیں تھیں اور اس کے بعد سے وہ طبی نگرانی میں کوما کی حالت میں تھیں۔ انھیں اس مدت میں کبھی بھی ہوش نہیں آیا۔ایک ماہ قبل ان کی حالت کی خرابی کے بعد انھیں جورجیا کے شہر ڈولتھ کے ایک طبی نگرانی گھر میں منتقل کر دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ کرسٹینا براؤن وٹنی ہوسٹن اور آر اینڈ بی گلوکار بابی براؤن کی اکلوتی اولاد تھیں۔وٹنی ہوسٹن بھی سنہ 2012 میں لاس اینجلس کے ایک ہوٹل کے غسل خانے میں مردہ پائی گئی تھیں۔کرسٹن فوسٹر نے بتایا: ’اپنے اہل خانہ کی موجودگی میں بابی کرسٹینا براؤن 26 جولائی سنہ 2015 کو وفات کر گئیں۔’بالآخر اب وہ خدا کے ہاتھوں میں پرسکون ہیں۔ ہم ایک بار پھر سے تمام افراد کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنھوں نے گذشتہ چند ماہ کے دوران زبردست محبت اور تعاون فراہم کیا۔‘لاس اینجلس میں بی بی سی کے نمائندے ریگن مورس کے مطابق کرسٹینا براؤن اپنے ماں کے نقش قدم پر چلنا چاہتی تھیں اور انھوں نے ٹی وی کے لیے بعض چھوٹے موٹے رول کیے تھے تاہم ابھی ان کا کریئر شروع نہیں ہوا تھا۔پولیس کے مطابق کرسٹینا براؤن اٹلانٹا کے ایک قصبے کے ایک گھر کے باتھ ٹب میں بے ہوش پائی گئی تھیں اور وہ منھ کے بل تھیں۔وہ اس گھر میں نک گورڈن کے ساتھ رہتی تھیں جنھیں وہ اپنا شوہر کہتی تھیں۔پولیس رپورٹ میں اس واقعے کو ڈوبنے کا واقعہ قرار دیا گیا ہے۔مسٹر گورڈن نے بتایا کہ ایمرجنسی خدمات کی آمد سے قبل اس وقت ان کی سانسیں بظاہر نہیں چل رہی تھیں اور ان کی نبض بند تھی۔براؤن کو اس کے بعد طبی امداد کے تحت رکھا گیا تھا اور وہ وینٹیلیٹر کی مدد سے سانس لے رہی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…