لاہور( این این آئی)خوبرو اداکارہ صبورعلی نے کہا ہے کہ اداکاری میں میں نے اور میری بہن سجل علی نے کبھی ایک دوسرے سے موازنہ نہیں کیا، سجل علی مجھ سے اچھی اداکارہ ہیںاوریہی بات وہ میرے بارے میں بھی کہتی ہیں۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ سجل علی بڑی ذہین اورسمجھدار ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ انہیں اداکاری کے رموز پر عبور حاصل ہو گیا ہے اورمیں بھی ان کے کام کی مداح ہوں۔ انہوںنے کہاکہ میں نے کبھی سجل علی سمیت کسی اداکارہ سے موازنہ کرنے کی کوشش نہیں کی، میں اپنے سٹائل سے کام کرتی ہوں ۔انہوںنے کہا کہ ہر لڑکی کی شادی ہونی ہوتی ہے اور اس کے لئے آسمانوں پر وقت مقرر ہے جو ایک منٹ آگے یا ایک منٹ پیچھے نہیں ہو سکتا ۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سب لڑکیوں کے گھر آباد کرے اور ان کے نیک نصیب ہوں ۔