منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

طالبان خطرے کی وارننگ دینے پرایرانی سیکورٹی اہلکار کی احمدی نژاد کو دھمکی، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 16  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں تحریک طالبان کے بڑھتے اثرو نفوذ اور ان کے خطرے کی وارننگ دی تو اس پر ایک ایرانی سیکیورٹی اہلکار نے انہیں دھمکی دی تھی۔ طالبان کے خطرے کی وارننگ دینے کے بعد

ایک سیکیورٹی افسران کے پاس آیا اور کہا کہ ان کی اس دھمکی کے بعد ان کے اقارب اور ساتھیوں سے نمٹا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق حمدی نژاد کا یہ بیان ایران انٹرنیشنل کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا ۔سائٹ نے ایک ویڈیو کلپ شائع کیا جس میں احمدی نژاد نے کہا کہ ان کے بیانات جنہوں نے سیکورٹی اہلکار کو دھمکی دینے پر اکسایا اس میں کرپٹ سکیورٹی گینگ پر بات کرنا بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی سیکیورٹی نے مجھے دھمکی دی کیونکہ میں نے طالبان کے بارے میں خبردار کیا تھا۔دو ہفتے پہلے ایک سینئرسیکورٹی اہلکار نے مجھ سے بات کی اور مجھ سے کہا کہ تم طالبان اور کرپٹ سیکیورٹی گینگ کے بارے میں کیوں بات کر رہے ہو؟انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی اہلکار نے ان سے کہا کہ ہم شدید دبا ئومیں ہیں۔ اگر آپ نے یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں آپ کے رشتہ داروں اور آپ کے آس پاس کے لوگوں سے نمٹنا پڑے گا۔سابق ایرانی صدر نے اس سیکیورٹی اہلکار کی شناخت ظاہر نہیں کی۔غیر ملکی افواج بالخصوص امریکی افواج کے انخلا کے آغاز کے ساتھ مئی میں بڑے پیمانے پر حملے کے آغاز کے بعد سے طالبان نے تیزی سے ملک کے بیشتر علاقوں پر اپنا تسلط مضبوط کرلیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…