اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام پارلیمنٹ ہاو س اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس میں انکوائری کمیشن کی رپورٹ سمیت ملک میں سیلاب کی صورتحال پر بحث کا امکان ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 4بجے پارلیمنٹ ہا ؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس میں 2013کے عام انتخابات کے حوالے سے انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر بحث کا امکان ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرداخلہ چودھری نثارکی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لوکل گورنمنٹ سسٹم بل 2015پیش کریں گے۔ اجلاس میں ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پر بھی بحث کا امکان ہے۔