جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پشاور میں بارش کے بعد بڈھنی نالہ غضبناک ہو گیا ، پورا شہر مفلوج

datetime 27  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے نے تباہی مچا دی۔ پشاور میں بارش کے بعد بڈھنی نالہ بپھر گیا۔ گھروں میں پانی داخل ہونے کے باعث عوام کے لئے خطرات بڑھ گئے۔ پاک فوج نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ اتوار کی صبح سے شروع ہونیوالی موسلا دھار بارش نے جہاں موسم کی شدت کو کم کر دیا وہیں پر شہر کے مختلف علاقوں میں پانی بھی کھڑا ہو گیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی بند ہو گئی۔ خیبر ایجنسی میں ہونیوالی طوفانی بارشوں کا ریلہ بڈھنی کے مقام پر پہنچ گیا۔ پانی کی شدت میں مسلسل اضافہ کے باعث مقامی لوگوں نے گھروں سے نکلنا شروع کر دیا۔ سیلابی ریلے نے بڈھنی نالے کے کنارے پر واقع گھروں کو بھی متاثر کر دیا۔ ریلے کے باعث مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر خطرے کے پیش نظر چارسدہ روڈ کو ٹریفک کیلئے کر دیا۔ سڑک کی بندش کے باعث لوگوں کی پیدل آمدورفت بھی معطل ہو کر رہ گئی۔ انتظامیہ نے نئے پل کی تعمیر بھی شروع کی ہے تاہم تعمیراتی کام کی سست روی پر شہری انتظامیہ کو قصوروار قرار دیتے ہیں۔ایمرجنسی کی صورتحال پر پاک آرمی کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے روڈ کو کچھ دیر کیلئے ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ انتظامیہ نے بڈھنی پل کی سائیڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے اس سلسلے میں اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔بارشوں کے باعث مختلف علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع رہا جبکہ بجلی بھی معطل رہی۔ پاک فوج کے ساتھ ساتھ پولیس اور ریسکیو ٹیموں کی جانب سے بھی امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…