میاں چنوں(نیوز ڈیسک) میاں چنوں میں مسافر وین سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ڈرائیور سمیت 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ مسافر وین میاں چنوں سے عبدالحکیم جا رہی تھی کہ تلمبہ کے مقام پر سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے میں وین ڈرائیور اور خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ جہاں 2 زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث نشتراسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔