بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان نے جانوں کی قربانی اور قومی معیشت کو پہنچنے والے 150 ارب ڈالر کے نقصان کو برداشت کرکے دہشتگردی کا مقابلہ کیا اور قابو پایا،افغان بھائی صلح حدیبیہ کو سامنے رکھ کر آپس میں صلح کریں،عارف علوی

datetime 15  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ماضی میں جب افغانستان کے حالات خراب ہوئے تو اثر پاکستان پربھی پڑا ،پاکستان نے ایک لاکھ جانوں کی قربانی اور قومی معیشت کو پہنچنے والے 150 ارب ڈالر کے نقصان کو برداشت کرکے دہشتگردی کا مقابلہ کیا اور قابو پایا،افغان بھائی صلح حدیبیہ کو سامنے رکھ کر آپس میں صلح کریں،کشمیر مسئلے کی وجہ سے ہم پر تین جنگیں مسلط کی گئیں،

اب بھارت نے آرٹیکل 35 ‘اے’ کو ختم کرکے ہمارے کشمیری بھائیوں کو مزید مشکل میں ڈالا اور نئی ڈومیسائل پالیسی سے آبادی کا تناسب بدلنے کی کوششیں کر رہا ہے، عالمی برادری بھارت کی قیادت کے خلاف ہندوتوا اور آر ایس ایس کی سوچ کے تسلط پر آواز بلند کرے،ہماری قوم میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہونے کی صلاحیت ہے، وقت گزرنے کے ساتھ پاکستان زرعی سے صنعتی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ملک بن رہا ہے،ریاست مدینہ کا خواب اور ایک اسلامی فلاحی ریاست ہماری خواہش ہے ،اس کی طرف پاکستان پیش قدمی کرتا رہے گا۔ ہفتہ کو ایوان صدر میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ اگر ہم اپنے ماضی، حال اور مستقبل کا جائزہ لیں تو ہماری سمت کا پتہ چلتا ہے، ماضی میں ہم پر تین جنگیں مسلط کی گئیں اور خطے میں اسلحہ کی دوڑ جاری ہے، پاکستان کو اسلحہ کی اس دوڑ میں پھنسایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان زرعی سے صنعتی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ملک بن رہا ہے، ہم نے اپنی ذہانت اور محنت سے بڑے بڑے کارہائے نمایاں سرانجام دیے ہیں اور آج پاکستان اپنی ذہانت کی وجہ سے دنیا کے ممالک میں اہم مقام رکھتا ہے۔انہوںنے کہاکہ 1974 میں جب بھارت نے ایٹم بم کا دھماکا کیا تو صرف 7 سال کے قلیل عرصے میں پاکستان نے اپنی محنت اور ذہانت سے یہ منزل حاصل کرلی جو بہت بڑی کامیابی ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ماضی میں جب افغانستان کے حالات خراب ہوئے تو اس کا اثر پاکستان پربھی پڑا اور پاکستان نے دہشت گردی کا کامیابی سے مقابلہ کیا، اگر آج مغربی اور مشرق وسطیٰ کے ممالک میں دیکھیں تو بڑی تباہی ہوئی تاہم پاکستان نے ایک لاکھ جانوں کی قربانی اور قومی معیشت کو پہنچنے والے 150 ارب ڈالر کے

نقصان کو برداشت کرکے دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور اس پر قابو پایا، ہماری مسلح افواج کی قربانیوں اور جدوجہد کے نتیجے میں ہم نے یہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 35 لاکھ افغان مہاجرین آئے تو ہم نے ان کو پناہ دی کسی پر احسان نہیں کیا بلکہ اپنے بہترین اخلاق کا مظاہرہ کیا، اگر آج انسانی حقوق کی علمبردار

قوموں کا حال دیکھیں اور پاکستان کے کردار کا جائزہ لیں تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ انسانی حقوق کا درس دینے والی اقوام مہاجرین کو مرنے تو دیتی ہیں لیکن اپنے ممالک میں پناہ نہیں دیتیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان نے آزمائشوں کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور ان پر سبقت حاصل کرکے قوم نے ثابت کیا کہ ہم مشکل اور آزمائش پر پورا اتر سکتے

ہیں چاہے وہ 2005 کا زلزلہ، 2010 کا سیلاب یا کووڈ-19 کی وبا ہو، ہم مل کر مشکلات کا مقابلہ کرتے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ جب کورونا کی وبا ملک میں آئی تو وزیر اعظم عمران خان نے پوری دنیا سے پہلے ملک میں ہمدردی کی بساط بچھاتے ہوئے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ لوگ بھوک سے مریں اور پریشان ہوں، یہ بات دنیا کے

کسی اور رہنما نے نہیں کہی تھی، کورونا وائرس کی وبا کے دوران ہم نے علمائے کرام، ماہرین، میڈیا اور عوام کی مدد سے اس پر قابو پایا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک آزمائش ہے، اگر آب و ہوا اور جغرافیہ کے اعتبار سے دیکھیں تو ہمارے پڑوسی ممالک اور ہم میں بہت فرق ہے، ہم نے ہمدردی کی بنیاد پر اس کا مقابلہ کیا اور کامیاب ٹھہرے، اس

کے علاوہ ہمارے ملک کی معیشت بھی ترقی کرتی رہی۔انہوںنے کہاکہ ریاست مدینہ کا خواب اور ایک اسلامی فلاحی ریاست ہماری خواہش ہے اور اس کی طرف پاکستان پیش قدمی کرتا رہے گا، اسلامی فلاحی ریاست کے بنیادی ستونوں میں معاشرتی اور معاشی انصاف، غربت کا خاتمہ، صحت اور تعلیم بنیادی اہمیت کے حامل ہیں،

حکومت اس حوالے سے اقدامات کر رہی ہے۔عارف علوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری قوم کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہونے کی صلاحیت سے نوازا ہے اس سے استفادہ کرنا چاہیے اور جھوٹی خبروں سے بچ کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، پاکستان تیزی سے ایک ڈیجیٹل ملک بن رہا ہے اور نالج اکانومی سے استفادہ

انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کی وجہ سے ہم پر تین جنگیں مسلط کی گئیں، اب بھارت نے آرٹیکل 35 ‘اے’ کو ختم کرکے ہمارے کشمیری بھائیوں کو مزید مشکل میں ڈالا اور نئی ڈومیسائل پالیسی سے آبادی کا تناسب بدلنے کی

کوششیں کر رہا ہے، تاہم پاکستان اور کشمیری برادری اس میں رکاوٹ ہیں۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہی نہیں بلکہ پورے بھارت میں اقلیتوں پر مظالم جاری ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے اس حوالے سے پوری دنیا کو بتایا ہے کہ بھارت اقلیتوں کی نسل کشی کر رہا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری بھارت کی قیادت کے

خلاف ہندوتوا اور آر ایس ایس کی سوچ کے تسلط پر آواز بلند کرے۔افغانستان کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں ہیجانی کیفیت ہے تاہم امید ہے کہ وہاں پر جلد امن قائم ہوگا۔انہوں نے افغان بھائیوں سے درخواست کی کہ صلح حدیبیہ کو سامنے رکھ کر آپس میں صلح کریں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…