نئی دہلی/اسلام آباد (آ لائن)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پاکستان کے یوم آزادی پر مودی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ تقسیم کے درد کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
ہماری لاکھوں بہنیں اور بھائی بے گھر ہو گئے اور بہت سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ہمارے لوگوں کی جدوجہد اور قربانیوں کی یاد میں 14 اگست کو تقسیم ہند کی خوفناکیوں کی یادگار کے طور پر منایا جائے گا۔خدا کرے کہ یہ دن ہمیں سماجی تقسیم، تفرقہ بازی کے زہر کو دور کرنے، وحدت اور سماجی ہم آہنگی پیدا کرنے کی یاد دلاتا رہے۔دریں اثناء مودی کی اس ٹویٹ کے جواب میں پاکستانی دفترخارجہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ کو مسخ کرنا اور فرقہ واریت کو ہوا دینا آر ایس ایس اور بی جے پی حکومت کی خوبی ہے۔دفترخارجہ نے 1947 کے واقعات کے بارے میں بھارتی وزیراعظم کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا کہ بھارت نام نہاد“سب سے بڑی جمہوریت ہے۔بھارت شرمناک“ہندوتوا”نظریے کا پیروکار ہے۔ انتخابی فوائد حاصل کرنے کے لئے مودی سرکاری نفرت کے بیج بونے کے حوالے کسی حد تک بھی جاسکتی ہے۔ ہندوستانی عوام اس سیاسی اور پبلسٹی اسٹنٹ کو مکمل طور پر مسترد کردیں گے۔