ملتان(نیوز ڈیسک)ملک میں پھانسیوں کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا ہے،سینٹرل جیل ملتان میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔ سینٹرل جیل ملتان میں آج صبح سزائے موت کے دوقیدیوں فاروق اور کریم نواز کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جب کہ اس موقع پر جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مجرم فاروق نے1988میں لین دین کے تنازع جب کہ مجرم کریم نوازنے1999میں پرانی دشمنی پرایک شخص کو قتل کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 150 سے زائد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔