جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

جشن آزادی کے موقع پراندھا دھند ہوائی فائرنگ ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، خواتین ، بچوں سمیت درجنوں زخمی

datetime 14  اگست‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی) شہرقائد میں جشن آزادی کے موقع پرہوائی فائرنگ کے باعث نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت27افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شہرمیں رات بارہ بجتے ہی مختلف علاقوں میں جشن آزادی

کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا جو کافی دیر تک جاری رہا ،ہوائی فائرنگ کے باعث نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے ایک شخص جاں بحق سمیت27 افراد زخمی ہو گئے۔اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایاکہ ہوائی فائرنگ کے واقعات لیاری، لیاقت آباد، پاپوش، صدر، برنس روڈ ،ملیر، ایف بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، سپرہائی وے، بلدیہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی گئی۔ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں اندھی گولی لگنے سے شاہ فیصل کالونی میں ایک شخص جاں بحق اور 27 زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال لایا گیا۔زخمیوں میں 5خواتین اور چار بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق کلری تھانے کے علاقے لیاری نیا آباد نیازی چوک کے قریب نامعلوم سمیت آنے والی گولی ہاتھ پر لگنے سے 60 سالہ غلام رسول ولد مہربان خان زخمی ہو گیا اسی دوران بغدای تھانے کے علاقے شاہ بیگ لین بلاک سی گلی نمبر 5 میں نامعلوم سمیت سے آنے والی گولی سر پر لگنے

سے 50 سالہ غلام فرید ولد غلام قدیر زخمی ہو گیا۔بغدادی تھانے کے علاقے لیاری یوسف ہارون روڈ بلاک سی گلی نمبر 3 کے قریب نامعلوم سمیت سے آنے والی گولی ہاتھ پر لگنے سے 45 سالہ رضا خان ولد ولی داد زخمی ہو گیا۔سٹی کورٹ تھانے کے علاقے سٹی کورٹ جامعہ مسجد کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی چہرے پر لگنے سے12 سالہ مدیحہ دخترراشد زخمی ہو گئی۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…