لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ائیر پورٹ پر کروڑوں روپے کی ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے غیر ملکی باشندے کو گرفتار کرلیا گیا۔ بتایاگیا ہے کہ نائیجیرین شہر اوینو تمدی ہیروئن سے بھرے 75کیپسول نگل کر نائیجیریا کا سفر کرنے کیلئے ائیر پورٹ پہنچا جہاں اینٹی نارکوٹکس فورس نے شک گزرنے پر پوچھ گچھ اور دیگر مراحل مکمل کئے تو ملزم کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 75کیپسول برآمد کر لئے گئے ۔ غیر ملکی باشندے کو مزید قانونی کارروائی کےلئے گرفتار کرلیا گیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں