جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان یا نواز شریف کہیں تب بھی کالاباغ ڈیم نہیں بن سکتا -سندھ حکومت کا اعلان

datetime 27  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹری(نیوزڈیسک)سندھ کے وزیر آبپاشی اور اطلاعات نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ عمران خان یا نواز شریف کہیں تب بھی کالاباغ ڈیم نہیں بن سکتا۔ میڈیا سے بات چیت کرےت ہوئے انھوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم پر چاروں صوبے متفق نہیں ہیں جبکہ بھاشا ڈیم منصوبے کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ آمرانہ دور کے نو سالوں میں عالمی مدد کے باوجود بھی بھاشا ڈیم نہیں بنایا جا سکا جس پر چاروں صوبے متفق تھے انھوں نے کہا کہ مگر ایک اشو اٹھا کر صوبوں کو لڑانے کی کوشش کی گئی ¾ کالا باغ ڈیم بنانے پر کچھ اور ہی مفادات تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبوں کو لڑانے کے بجائے اس ڈیم کی تعمیر کیا جائے جس پر تمام صوبے متفق ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2010ءمیں کوٹری بیراج سے ایک بہت بڑا سیلابی ریلہ گزر چکا ہیں اور اس وقت کوٹری بیراج سے صرف سوا تین لاکھ کیوسک کے قریب پانی گزرے گا جس سے کوٹری بیراج کو کسی قسم کا کوئی نقصان متوقع نہیں ہے۔نثار کھوڑو نے کہا کہ پانی کی آمد سے سندھ کے آباد کاروں کو فائدہ ہی ہوگا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…