ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بااثر شخص کیلئے ساری ریاستی مشینری حرکت میں آجاتی ہے بیمار قیدیوں کی ہسپتال منتقلی بارے حکم جاری،عدالت کا جیلوں میں وی آئی پی کلچر کے خاتمے کا بڑا فیصلہ

datetime 13  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) لاہورہائیکورٹ نے بیمار قیدی کی ہسپتال منتقلی کا عمل 3 روز میں مکمل کرنے، نامساعد حالات میں منتقلی کی اجازت ٹیلیفون کے ذریعے لینے کا حکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سہیل ناصر نے قیدی فخر اسلام کی علاج کیلئے ہسپتال منتقلی کی درخواست پر جیلوں میں وی آئی پی کلچر کے خاتمے کا بڑا فیصلہ جاری کیا۔عدالت نے اپنے احکامات پنجاب کے

تمام سیشن ججز،آئی جی جیل خانہ جات، آئی جی پنجاب اور تمام متعلقہ افسروں کو بھجوانے کی ہدایت کردی۔ جسٹس سہیل ناصر نے فیصلے میں لکھا ہے کہ بااثر اور امیرشخص کیلئے ساری ریاستی مشینری حرکت میں آجاتی ہے، جن کی اس ملک میں کوئی سماجی پہچان نہیں انہیں محکموں کی خط و کتابت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے، آئی جی جیل خانہ جات یہ بھول گئے ہیں کہ وی آئی پی کا مطلب ویری امپورٹنٹ پریزنربھی ہوتا ہے، درخواست گزار کے کیس میں آئی جی جیل خانہ جات اور جیل سپرنٹنڈنٹ نے اپنے فرائض ادا نہیں کیے، قیدی کی زندگی اور موت کی صورتحال پیدا ہونے کی صورت میں سپرنٹنڈنٹ جیل اجازت کیلئے وقت بچانے والے جدید آلات کا استعمال کرے، بیمار قیدی کی ہسپتال منتقلی کیلئے اجازت نامے کی کاپی متعلقہ سیشن جج کو خصوصی پیغام رساں کے ذریعے بھی بھیجی جائے، سیشن ججز جیلوں کے دورے کے دوران یقینی بنائیں کہ کسی بیمار قیدی کی ہسپتال منتقلی کی درخواست زیر التوا نہ ہو۔جسٹس سہیل ناصر نے فیصلے میں مزید لکھا ہے کہ درخواست پرسیشن ججز کم سے کم وقت میں کارروائی مکمل کروائیں، کریمنل جسٹس کوآرڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ میں بیمار قیدیوں کی ہسپتال منتقلی اور علاج کا ایجنڈا بھی شامل کیا جائے،پاکستان کی جیلوں میں 2 ہزار 100 قیدی ایڈز، ہیپاٹائٹس، ٹی بی اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں،

جیلوں میں طبی امداد کیلئے آلات ہی دستیاب نہیں اور نہ ہی میڈیکل سٹاف کی آسامیاں پر کی گئیں۔جیل حکام بیمار قیدیوں کو منتقل کرنے کیلئے ایمبولینسز فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں، مجاز حکام جیل رولز پر عملدرآمد کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں،جیلوں میں 245 قیدیوں کی علاج کی درخواستیں تاخیر کا شکار ہیں،

عدالت محکمے کی یقین دہانی پر معاملہ ختم نہیں کرسکتی، درخواستگزار قتل کے مقدمہ میں زخمی گرفتار ہوا تھا، ڈاکٹرز نے ہڈی کی سرجری کا مشورہ دیا تھا، علاقہ مجسٹریٹ کی اجازت کے باوجود جیل سپرنٹنڈنٹ، آئی جی جیل خانہ جات اور محکمہ داخلہ پنجاب نے درخواست پر عمل کرنے میں تاخیر کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…