پی آئی اے کی آپریشنل سروسز عالمی معیار پرپورا اترنے میں کامیاب، پی آئی اے کے سیفٹی آڈٹ سے متعلق رپورٹ جاری

12  اگست‬‮  2021

کراچی(این این آئی)کینیڈین ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے کی آپریشنل سروسز کو عالمی معیار پر کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ امیدہے کہ پی آئی اے فلائٹ آپریشن کی کارکردگی کو برقرار رکھے گی۔تفصیلات کے مطابق کینیڈین ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے حفاظتی توسیع رپورٹ جاری کردی ہے ، جس میں پی آئی اے کی آپریشنل سروسز کو عالمی معیار پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان پر یورپی ایجنسی کی جانب سے پابندی کے بعد ٹرانسپورٹ کینیڈا نے پی آئی اے کا علیحدہ سے آڈٹ اگست 2020 میں کیا آڈٹ کینیڈاٹرانسپورٹ کے فارن آپریشن ڈویژن ایئروردیننس نے مکمل کیا۔ پی آئی اے نے فلائٹ اور ایئر وردیننس آپریشن سے متعلق تمام تحفظات دور کردئیے۔کینیڈا ٹرانسپورٹ نے ایف اے سی او کے تحت آڈٹ رپورٹ مکمل کرکے جاری کی گئی ہے۔جس میں بتایا ہے کہ پی آئی اینے فلائٹ اور ایئر وردیننس آپریشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے نے فلائٹ سیفٹی کارکردگی کوبڑھایا ہے، امید ہے پی آئی اے فلائٹ آپریشن کی کارکردگی کو برقرار رکھے گی، طویل مدتی پروگرام کے تحت کارکردگی کومزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔اس حوالے سے پی آئی اے کے سی ای اوارشد ملک نے کہاکہ پی آئی اے کی ٹیم کی کامیابی کا ثمرہے، آڈٹ رپورٹ نے ثابت کردیا پی آئی اے عالمی معیار پر پورا اتر رہی ہے ، پی آئی اے مزید بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال میں پی آئی اے نے فلائٹ سیفٹی کارکردگی کو بڑھایا ہے امید کی جاتی ہے کہ پی آئی اے فلائٹ آپریشن کی اس کارکردگی کو برقرار رکھے گی، کینیڈاٹرانسپورٹ کینیڈا ٹرانسپورٹ نے آڈٹ بین القوامی شہری ہوابازی کے ادارے اکاو کے مخصوص ایئروردی نیس عناصر و مروجہ قواعد کے تحت کیا اس سے قبل ائیٹا آپریشنل سیفٹی آڈٹ (IOSA) پہلے ہی پی آئی اے کو 2023 تک آپریشنل سیفٹی سرٹیفیکیٹ جاری کرچکا ہے۔ پی آئی اے نے اپنا فضائی آپریشن کینیڈا کیلئے برقرار رکھا ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…