بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان نے ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

datetime 12  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ(این این آئی)پاکستان نے ایک منٹ میں پچاس ہزار پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا، سرکاری اسکولوں کے طلبہ نے ایک منٹ میں پودے لگا کر ریکارڈ بنایا۔

ریکارڈ ساز کارنامے کے بعد سائرن بجائے گئے، سائرن بجنے سے پہلے قومی ترانہ بجایا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایک منٹ میں 37 ہزار پودے لگانے کا ریکارڈ اب تک بھارت کے پاس تھا، اب ایک منٹ میں سب سے زیادہ 50 ہزار پودے لگانے کا اعزاز پاکستان کے نام ہے۔ساڑھے 12 ہزار طلبہ ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگائے، پودے اندرون شہر جی ٹی روڈ پر 12 کلومیٹر گرین بیلٹ پر لگائے گئے۔وزیراعظم کے مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم تقریب میں شرکت کی۔ 40 ڈرون کیمروں سے پودے لگانے کی ویڈیو ریکارڈ ہوئی، ویڈیو بطور شواہد گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ٹیم کو دی جائیگی۔منصوبے پر نون لیگ نے اعتراض کیا ہے، ایم پی اے توفیق بٹ کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ کے اطراف بغیر پلاننگ پودے لگانے سے جنگل بن جائیگا، جنگل بننے سے سیکورٹی مسائل ہوں گے،خوبصورتی ختم ہوجائیگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…