پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب میں17 سے 24 اگست ’شہابیوں کی بارش ہونے کا امکان ،ماہرین فلکیات نے حیران کن پیش گوئی کر دی

datetime 11  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب میں17 سے 24 اگست ’شہابیوں کی بارش ہونے کا امکان ،ماہرین فلکیات نے حیران کن پیش گوئی کر دی,سعودی عرب کے ماہرین فلکیات نےپیش گوئی کی ہے کہ عرب ممالک کے پہاڑی علاقوں میں جمعرات کی رات شہابیوں کی بارش دیکھی جائے گی۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی کہ

جمعرات کی رات شہابیوں کی بارش ایک گھنٹے سے زائد وقت تک ہوگی، جس کا انسانی آنکھ سے باآسانی مشاہدہ کیا جاسکے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی فلکیاتی علوم کمیٹی کے سربراہ ماجد ابو زاہرہ نے اس ضمن میں کہا کہ ’شہابیوں کی بارش کو برشاویات بھی کہا جاتا ہے، یہ 17 سے 24 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا تاہم 12 اگست جمعرات کی رات یہ سلسلہ عروج پر ہوگا‘۔ انہوں نے بتایا کہ کھلے یا پہاڑی علاقوں کی ستارے ٹوٹنے کی بارش کو دیکھا جاسکے گا کیونکہ مذکورہ علاقوں میں آسمان وسیع اور صاف ہوتا ہے۔ ماجد ابوزاہرہ نے بتایا کہ ’شہابیوں کی بارش کا مشاہدہ کرنے کا بہترین مقام وادیٔ عسفان کا علاقہ وادی القمر ہے، جہاں یہ منظر واضح طور پر دیکھا جاسکے گا’۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شہابیوں کی بارش کا آغاز رات 10 بجے سے شروع ہوگا اور ان کا نکتہ عروج رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔‘



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…