ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

استغفار پڑھنے کے بے شمار فوائد جنہیں جان کر آپ بھی استعفار پڑھنے کے عادی ہو جائیں گے

datetime 11  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ایک بار ایک شخص امام حسن بصریؒ کے پاس آیا اور ان سے شکایت کی کہ آسمان ہم پر بارش نہیں برساتا۔انھوں نے جواب دیا: اللہ کی بخشش طلب کرو (یعنی استغفر اللہ کرو)پھر ایک اور شخص ان کے پاس آیا اور کہا،میں غربت کی شکایت کرتا ہوں۔

انھوں نے جواب دیا۔ اللہ کی بخشش طلب کرو۔ پھر ایک اور شخص ان کے پاس آیااور شکایت کی،میری بیوی بانجھ ہے؛ وہ بچےپیدا نہیں کر سکتی۔” انھوں نے جواب دیا اللہ کی بخشش طلب کرو۔”جو لوگ موجود تھے انہوں نے امام حسنؒ سے فرمایا:ہر بار شخص آپ کے پاس شکایت لے کر آیا، آپ نے صرف اللہ سے بخشش طلب کرنے کی اسے ہدایت کی۔ امام حسن بصریؒ نے جواب دیا، “کیا تم نے اللہ کا بیان نہیں پڑھا؟۔”اپنے رب سے بخشش طلب کرو. بے شک وہ بڑا بخشنے والا ہے. وہ کثرت سے تم پر بارش برسائے گااور تمہیں خوب پے در پے مال و اولاد میں ترقی دے گااور تمہیں باغات عطا فرمائے گا اور تمھارے لیے نہریں نکال دے گا اور اللہ ان کو عذاب نہ دے گا اس حالت میں کہ وہ استغفار بھی کرتے ہوں۔کبھی استغفار نہ چھوڑو!برئے مہربانی اسے شیئر کریں اور یاد رکھیں کہ آپ کو ثواب ملے گا ان تمام لوگوں کو یاد دہانی کرانے کی وجہ سےجو آپ کے یاد دلانے سے استغفار کریں گے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ “اگر کوئی مسلسل بخشش طلب کرے تو اللہ اسے ہر تکلیف ،بے چینی سے آرام دے دیتا ہے، اور وہاں سے اسے رزق فراہم کرے گا جہاں سے اس نے گمان بھی نہ کیا ہو.” ۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…