منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چینی کی قیمتوںمیں اضافے کی وجہ برآمدہے ‘ آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ

datetime 11  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے چینی کی برآمد کو ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ قرار دیاہے ۔نجی ٹی وی نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی

رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ اپریل 2019 سے جنوری 2020 کے دوران 49 کروڑ 57 لاکھ 42 ہزار کلو گرام چینی برآمد کی گئی جس کے نتیجے میں مقامی طور پر چینی کی قیمت 55 روپے سے بڑھ کر 80 روپے فی کلو ہوگئی، چینی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر اضافی بوجھ پڑا۔رپورٹ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اکتوبر سے دسمبر 2018 کے دوران 11 لاکھ میٹرک ٹن چینی مشروط طور پر برآمد کرنے کی اجازت دی تھی، ای سی سی نے چینی کے اسٹاک اور ایکسپورٹ اور قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے بین الوزارتی کمیٹی کو ہر 15روز میں اجلاس کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم بین الوزارتی کمیٹی ہر 15 روز میں اجلاس منعقد نہیں کرسکی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بین الوزارتی کمیٹی نے چینی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے پر مزید چینی برآمد نہ کرنے کی سفارش کرنا تھی، اگر کمیٹی کے باقاعدگی سے اجلاس ہوتے تو چینی کی برآمد یکم اپریل 2019 سے بند ہوجانی چاہیے تھی۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…