منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

شلپا شیٹھی اور ان کی والدہ کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث نکلیں

datetime 11  اگست‬‮  2021

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کی والدہ سنندا شیٹھی کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث نکل آئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کی

والدہ سنندا شیٹھی کے خلاف بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ کے علاقے حضرت گنج اور بھوتی کھنڈ میں دو الگ الگ فراڈ کے مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔مقدمات میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شلپا شیٹھی ایک ویلنس سینٹر کی چیئرمین جب کہ ان کی والدہ سنندا شیٹھی اس کی ڈائریکٹر ہیں، دونوں نے ویلنس سینٹر کی برانچ کھولنے کے لیے کروڑوں روپے لیے اور اس میں فراڈ کیا۔ڈی سی پی (مشرق) سنجیو سمن کا کہنا ہے کہ شلپا شیٹھی اور سنندا شیٹھی کو مقدمات پر جواب جمع کرانے کے لیے نوٹسز جاری کردیے گئے اور بہت جلد پولیس ٹیم ممبئی پہنچ کر دونوں سے اس حوالے سے تفتیش کرے گی، یہ اہم فراڈ کیس ہے۔اداکارہ شلپا شیٹھی اپنے شوہر راج کندرا کے فحش فلموں کے اسکینڈل کے بعد فراڈ کیس کا بھی سامنا کریں گی۔ ممبئی پولیس نے 19 جولائی کو فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے نشر کرنے الزام میں راج کندرا کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے راج کندرا کے دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 70 سے زائد فحش ویڈیوز اور ویب سرور قبضے میں لیا۔



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…