اسلام آباد( آن لائن )پارلیمنٹ لاجزمیں خاتون رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی چوہے نے کاٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ لاجزمیں چوہوں کی بھرمارہوگئی ہے جہاں پارلمینٹرین کے بیڈ رومزبھی محفوظ نہ رہے ، پیپلزپارٹی رکن شاہدہ رحمانی کو چوہے نے کاٹ لیا۔شاہدہ رحمانی نے کہا کہ میں لاجزمیں سورہی تھی چوہے نے مجھے کاٹ لیا ہے۔ میں نے پھراس کا انجیکشن لگوایا ہے۔ لاجز میں بدانتظامی کا نوٹس لیا جائے۔ڈپٹی اسپیکرنے ڈائریکٹرسی ڈی اے کو ہدایات جاری کردیں۔