اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آج بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شام/رات کے دوران کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی پنجاب اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سےزیادہ بارش(ملی میٹر): پنجاب:گوجرانوالہ 06، مری 03 اورکشمیر: مظفر آباد(ائیر پورٹ) میں03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبند ین44، نوکنڈی 43، دادومیں42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔