ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغانستان میں جاری خانہ جنگی امریکہ نے عملہ واپس بلانے پرغور شروع کر دیا

datetime 11  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی )امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں تشدد ناقابل قبول ہے۔ افغانستان میں جو کچھ ہورہا ہے وہ امریکا اور تحریک طالبان کے درمیان طے پائے معاہدے کے مطابق نہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق دو باخبر امریکی ذرائع نے بتایا کہ کابل سفارت خانے میں موجود مزید امریکی عملے کو واپس بلانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ تحریک طالبان افغانستان میں مسلسل کامیابیاں حاصل کررہی ہے۔ طالبان جس تیزی کے ساتھ فواید سمیٹ رہے ہیں امریکیوں کو اس کا اندازہ نہیں تھا۔ موجودہ حالات کے بعد طالبان اور افغان حکومت کے درمیان بات چیت اور بھی ناگزیر ہوگئی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ امریکی حکام نے افغان حکومت کے خاتمے کے ممکنہ ٹائم ٹیبل کے طور پر 6 ماہ کے بارے میں بات نہیں کی تھی۔ تاہم امریکیوں نے یہ کہا تھا کہ اگر افغان حکومت کمزور پڑی تو وہ جلد طالبان کے ہاتھوں سقطو کا شکار ہوجائے گی۔معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ اب کابل میں اپنے سفارت خانے میں ضروری عملے کے سوا باقی تمام اسٹاف واپس بلانے کی تیاری کررہا ہے۔ آنے والے دنوں یا ہفتوں میں عملے کی کسی قسم کی جزوی واپسی کا امکان ہے۔جزوی انخلا سیکورٹی کی صورت حال کی وجہ سے امریکی عملے کو کم کرنے کی کوششوں کا تسلسل ہوگا۔ اضافی انخلا کی تفصیلات پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے تاہم فیصلہ آنے والے دنوں میں واضح ہونے کی توقع ہے۔قابل ذکر ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے کچھ عہدیدار جنہوں نے امریکی سفارت کاروں کے انخلا کی مخالفت کی تھی۔ تاہم اب انہوں نے بھی اپنا لہجہ بدلنا شروع کر دیا ہے اور ان اہلکاروں کے عملے کی واپسی کے خیال سے متفق ہیں جو اب عملے کو کم کرنا چاہتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…