منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

اداکارہ بینش راجا رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئیں

datetime 10  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)دل بے خبر، یقین کا سفر، سنگ مرر اور نظر بد’ جیسے ڈراموں میں اداکاری کرنے والی بینش راجا سے متعلق خبریں ہیں کہ انہوں نے خاموشی سے شادی کرلی۔شوبز سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائٹس کے مطابق اداکارہ نے دارالحکومت اسلام آباد میں حال ہی میں

اپنے دیرینہ دوست سے اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کی۔بینش راجا کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے بھی انہیں مبارک باد پیش کی۔وائرل ہونے والی شادی کی تصاویر میں اداکارہ کو سرخ رنگ کے عروسی لباس جب کہ ان کے جیون ساتھی کو سنہری رنگ کے کرتے میں دیکھا جا سکتا ہے۔شوبز ویب سائٹ رویو اٹ پی کے نے بتایا کہ بینش راجا کی شادی اسلام آباد میں ہوئی اور انہوں نے اپنے دیرینہ دوست کے ساتھ شادی کی ہے، جن سے ان کے بچپن سے تعلقات ہیں۔یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اداکارہ کی شادی کب ہوئی اور اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس حوالے سے کوئی پوسٹ شیئر کی۔تاہم بعض سوشل میڈیا پیجز پر بھی ان کی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اداکارہ نے اسلام آباد میں حال ہی میں چھوٹی تقریب میں رشتے داروں کی موجودگی میں شادی کی۔بینش راجا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کی شادی سے متعلق 10 اگست کی صبح تک کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی گئی تھی۔بینش راجا نے متعدد ڈراموں میں شاندار کردار ادا کرنے سمیت چند گانوں میں بھی پرفارمنس کی اور وہ پاک فوج کی خراج عقیدت پیش کرنے والے عاطف اسلم کے گانے زمین جاگتی ہے میں بھی دکھائی دی تھیں۔بینش راجا کو سب سے زیادہ مقبولیت 2016 کے رومانوی ڈرامے سنگ مر مر میں درخانے کا کردار ادا کرنے سے ملی، تاہم اس کے بعد انہوں نے یقین کا سفر، دل بے خبر اور زرد زمانوں کا سفر میں بھی شاندار اداکاری کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…