لاہور (آن لائن) محکمہ ہائرایجوکیشن کمیشن نے پی ایچ ڈی کلاسوں میں داخلے سے متعلق گزشتہ سال کی حکومتی پالیسی کو منسوخ کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ منسوخ کی گئی پالیسی کے تحت گزشتہ سال لاہور سمیت پنجاب بھر کی سرکاری اورنجی یونیورسٹیوں کو بی ایس اونرز
کلیئر کرنے کے بعد پی ایچ ڈی کلاسوں میں داخلے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ لیکن اب اس پالیسی کو منسوخ کر کے دوبارہ پرانی پالیسی نافذ کردی گئی ہے جس کے مطابق کسی بھی امیدواروں کو پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے کے لئے بی ایس اونر کو کلیئر کرنے کے بعد ایم فل کی ڈگری حاصل کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 2022ء میں منسوخ کی جانے والی پالیسی کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور ان تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کو اجازت دے دی ہے جنہوں نے گزشتہ سال بی ایس اونر کے بعد برائے راست پی ایچ ڈی کلاسوں میں داخلہ کرلئے تھے۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ایسی یونیورسٹیوں میں پیش پیش ہے ایچ ای سی نے نئی پالیسی منسوخ کئے جانے کے بارے میں لاہور سمیت پنجاب بھر کی تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔