جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

استعفے لے لیں مگرجہانگیرترین کاساتھ نہیں چھوڑیں گے،پوری پلاننگ کے تحت استعفے لئے جا رہے ہیں، اہم ایم این اے کا شدید ردعمل

datetime 6  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد سے ایم این اے راجہ ریاض نے کہا ہے کہ پوری پلاننگ کے تحت جہانگیر ترین کے ہمدردوں سے استعفی لیے جا رہے ہیں، کچھ بھی ہو جائے ہم جہانگیر ترین کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔عون چوہدری کے استعفی کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد ترین گروپ کے رہنما ایم این اے راجہ ریاض نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ

ہم سے بھی استعفے طلب کیے تو ہم بھی تیار ہیں۔ عون چوہدری کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سے بھی استعفے مانگے تو دے دیں گے لیکن جہانگیر ترین کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ آئندہ چند روز میں ساری صورت حال پر مشترکہ فیصلہ بھی کریں گے۔راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح دباؤ ڈال کر استعفے لینے سے پارٹی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔عون چوہدری ترین گروپ کی سرگرمیوں میں پیش پیش تھے۔ عون چوہدری ترین گروپ کے سرگرم رہنما ہیں۔ انہوں نے وزیراعلی سے ملاقات میں استعفی پیش کیا۔عون چوہدری سے استعفی لینے کا فیصلہ گزشتہ روز وزیراعظم کے اجلاس میں ہوا، وزیراعظم نے گزشتہ روز عثمان بزدار کو استعفی لینے کی ہدایت کی تھی۔دوسری جانب وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوایا جو منظور کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی عون چودھری اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے اورانہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکو پیش کر دیا ہے۔عون چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلی آفس نے رابطہ کیا اور انہیں کہا گیا یا تو ترین گروپ چھوڑیا استعفیٰ دیں،جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کے مقاصد کے حصول کیلئے سب سے زیادہ جدوجہد کی،

2018کی انتخابی کامیابی میں بھی جہانگیر ترین کا کردار کلیدی رہا، ان کے ضمیرنے وفادارشخص کوچھوڑنے کی اجازت نہیں دی، جہانگیر ترین گروپ پر استعفیٰ دینے کو ترجیح دی۔ ایک اور ذرائع نے بتایا کہ عون چوہدری پر اراکین اسمبلی کو پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین گروپ میں لانے کے لیے لابنگ کا الزام ہے۔عون چوہدری کو ایوان وزیر اعلیٰ لاہور طلب کیا گیا تھا۔عون چوہدری نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر کے انہیں اپنا تحریری استعفیٰ پیش کر دیا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…