منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

بلوچستان میں مری معاہدے کے تحت آئندہ وزیراعلیٰ (ن) لیگ سے ہوگا، یعقوب خان ناصر

datetime 25  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ ( نیوزڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق سینیٹرسردار یعقوب خان ناصرنے کہا ہے کہ بلوچستان میں مری معاہدے کے تحت آئندہ وزیراعلیٰ مسلم لیگ(ن) سے ہوگا جس کے نام کے منظوری وزیر اعظم میاں نوازشریف دینگے۔مری معاہدے کے تحت تمام سیاسی عہدے بھی تبدیل ہوجائےںگے ۔ موجودہ قوم پرست جماعتوں نے صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اچھے اقداما ت کئے ہیں افغان طالبان اورحکومت کے مزاکرات کا دوسرا دو رتوقع ہے کہ جولائی کے آخر میں چین میں شروع ہوگا۔ چین ہمارا دوست ملک ہے گوادر کاشغر روٹ پر چین نے جتنے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے وہ قابل تعریف ہے جوڈیشل کمیشن نے جو فیصلہ دیا ہے وہ اس پرعوام مبارک باد کے مستحق ہے عمران خان کو آئندہ الزام تراشی سے گریز کرنا چاہئے سردار یعقوب خان ناصر نے یہ بات ہفتے کے روز این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے عام انتخابات کے بعد دھاندلی کا جو شور مچایا تھا اور ان کے کہنے پر ہی وزیر اعظم میںمیاں نواز شریف نے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جس نے آزادانہ طورپر کام کیا اور مکمل رپورٹ پیش کی ۔انہوں نے کہاکہ آنے والے انتخابات کےلئے بھی اس جوڈیشل کمیشن نے راستہ بند کردیا ہے۔کوئی بھی سیاسی جماعت دھاندلی کرنے کے بارے میں سوچ نہیںسکتی ۔ انہوںنے کہاکہ افغان طالبان اورحکومت کے درمیان مزاکرات کا دوسرا دور جولائی کے آخر میں ہوگا توقع ہے کہ ہمار ا اسلامی دوست ملک چین اس کی میزبانی کریں گا۔ چین نے پاکستان میں اربوڈالر کی گوادر کاشغرروٹ پر جو سرمایہ کاری شروع کی ہے اس کا فائدہ بلوچستان کے عوام کو ہوگا۔ ۔انہوںنے کہاکہ حکومت طالبان سمیت ناراض بلوچوں سے بھی بات چیت کے لئے تیا رہیں کبھی بھی کوئی مسئلہ طاقت کا یابندوق کے زور پر حل نہیں ہوتا۔ بلکہ تمام مسائل کاحل بات چیت کے ذریعے ہوتا ہے ناراض بلوچوں سے اب بھی ہماری اپیل ہے کہ وہ آئےں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں حصہ لے بلوچستان انکا ملک ہے وہ بلوچستان کے عوام کے لئے کام کریں سردار یعقوب خان ناصر نے کہاکہ جب مری معاہدہ ہورہا تھا تو میں وہاں خود موجود تھا معاہدے کے تحت ڈھائی سال حکومت قوم پرستوں نے کرنی تھی اور ڈھائی سال مسلم لیگ ن نے معاہدے کے تحت بلوچستان میں مری معاہدے کا پہلا مرحلہ ختم ہونے میں چند ماہ باقی ہے اس کے بعد معاہدے کے تحت وزیر اعلیٰ بلوچستان ( ن ) سے ہوگا۔ حتمی نا م کی منظوری وزیر اعظم میاں نواز شریف دینگے معاہدے کے تحت تمام سیاسی عہدے بھی تبدیل ہوجائینگے اور نیا سیٹپ آجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں قوم پرست جماعتوںنے بلوچستان کے عوام کےلئے جو خدمات سر انجام دی ہے وہ قابل تعریف ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…