پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

چینی کا ریٹ مقرر کرنے کا حکومتی نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد

datetime 4  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) لاہورہائیکورٹ نے چینی کا ریٹ مقرر کرنے کا حکومتی نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تمام درخواستیں یکجا کرکے مرکزی کیس کے ساتھ سماعت کے لئے مقرر کرنے اور شورٹی بانڈز کے عوض شوگر ملز مالکا ن کیخلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے شوگرز ملز مالکان کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں عدالت نے درخواستوں کو باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔عدالت کا کین کمشنر کو شوگر ملز کی چینی کی سپلائی کا ریکارڈ مکمل رکھنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے چینی کی 89.50 روہے قیمت مقرر کرنے کا حکومتی نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان اسد علی باجوہ پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق چینی کی قیمت مقرر کرنے کے لئے شوگز ملز مالکان کو نوٹس جاری کیے گئے ۔درخواست گزار وکلا کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ہائیکورٹ نے چینی کا ریٹ مختص کرنے سے قبل شوگرز ملز مالکان کا موقف سننے کا حکم دیا تھا۔عدالتی حکم کے باجود ہمیں سنا ہی نہیں گیاحکومت کی جانب سے چینی کی نئی قیمت 89.50 روپے مقرر کی ,اس قیمت پر چینی فروخت کرنا ممکن نہیں۔عدالت نے اپنے سابقہ تحریری حکم میں تمام فریقین کو سننے کاحکم دیا۔درخواست گزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت چینی کی قیمت 89.50 روہے مقرر کرنے کا حکومتی نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔عدالت سے مزید استدعا کی گئی کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک چینی کی نئی قیمت مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روکنے کا حکم دے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…