نیو یارک ( نیوزڈیسک) امریکی کمپنی نے ایک ایسے کار تیار کر لی ہے جو زمین پر دوڑنے کے ساتھ ساتھ آسمان میں اڑنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ TF-X ایک ہائی بریڈ کار ہے جو چار افراد کے ساتھ دو سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکتی ہے۔ یہ اڑن کار 2020 تک دنیا کے کئی ممالک میں فضاو¿ں میں اڑتی دکھائی دے گی۔