اسلام آباد (نیوز ڈیسک)میزان بینک لمیٹڈ نے وزیراعظم یوتھ بزنس لون سکیم کے تحت نوجوانوں کےلئے شریعہ قرضے کی مختلف سکیمیں متعارف کروائی ہیں۔ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت کے پروگرام کا مقصد ملک کے نوجوانوں کی سماجی و معاشی ترقی ہے اور اس پروگرام کے تحت بینک نے نوجوانوں کےلئے شریعہ قرضے کی مختلف سکیمیں شروع کی ہیں جن میں اہل نوجوانوں کو چھوٹے درجے پر کاروبار شروع کرنے مائیکرو انٹرپرائز ‘ زراعت ‘ ٹریکٹر اور ٹرانسپورٹ کی خریداری کےلئے اسلامک بینکنگ کے تحت قرضے فراہم کئے جائینگے۔