جمعرات‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2026 

پیپلزپارٹی کااجلاس،بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پرغور

datetime 25  جولائی  2015 |

اسلا م آباد (نیوزڈیسک )پاکستان میں ان دنوں مون سون کی بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال کاسامناہے۔پنجاب،خیبرپختونخوااورسندھ میں سیلاب کی صورتحال ہے جس سے عوا م کوپریشانی کاسامناہے لیکن کہاوت مشہورہے کہ رمضان جانے اورپٹھان جانے ،اسی طرح یہ بھی کہاوت ہے سیلاب جانے اورپنجاب جانے لیکن اس کے برعکس پاکستان الیکشن کمیشن نے توسیلابی صورتحال کے پیش نظربلدیاتی انتخابات کے بارے میں سپریم کورٹ سے رجوع کیاہے لیکن پیپلزپارٹی نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے میدان سجانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔اس سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی سندھ ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس پی پی سندھ کے صدر اور وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ ۔ اجلاس میں 20ستمبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے غور و خوص کیا گیا اور شرکائے اجلاس نے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں عوام کی مقبول ترین جماعت ہے اور کراچی سے خیبر تک عوام میں اپنی مضبوط جڑیں رکھتی ہے 2008اور 2013کے عام انتخابات کی طرح پیپلزپارٹی ستمبر میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں عوام کی تائید اور حمایت سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ میں عوام کی بلاتفریق خدمت کی ہے سندھ میں کراچی سے کشمور تک ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے اسپتال ، اسکول ، کالج ، پل سڑکیں پانی کی اسکیمیں مکمل کی ہیں جن علاقوں کو گزشتہ 30سالوں میں نظر انداز کیا گیا ہم نے انہیں تمام بنیادی سہولتیں فراہم کیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں یونین کونسل اور یونین کمیٹیوں میں پارٹی کے امیدواروں کے انتخاب کئے ضلعی صدور کی سربراہی میں پارلیامانی بورڈز تشکیل دیئے گئے ہیں ۔ پارٹی کے منشور کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو بلدیاتی الیکشن کیلئے پارٹی کا ایک منشور تیار کرے گی جس میں تاج حیدر ، ناصر شاہ ، مولا بخش چانڈیو ، وقار مہدی ، لعل بخش بھٹو ، راشد ربانی ، رخسانہ زبیری، ڈاکٹر سکندر میندھرو ، انور خان مہر ، دوست علی جیسر، ایاز سومرو ، قاضی اسد عابد اور جمیل سومرو شامل ہوں گے۔ انہوں نے پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی عوامی رابطہ مہم تیز کردیں ووٹر لسٹوں میں اندراج کے عمل میں بھرپور حصہ لیں تا کہ عوام ووٹ ڈالنے سے محروم نہ رہ سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…