اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ML1 پراجیکٹ کیلئے پاکستان کا چین سے امریکی ڈالرز میں قرض فراہمی کا مطالبہ، آگے بڑھنے کیلئے چینی کرنسی اور امریکی ڈالرز کا مجموعہ بھی قابل قبول ہوسکتا ہے؛ اعلیٰ سرکاری ذرائع نے تصدیق کردی۔روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی شائع خبر کے مطابق پاکستان
نے طویل انتظار پر محیط کراچی سے پشاور تک ریل لائن کی مین لائن 1 (ایم ایل 1) کی تعمیر کیلئے چین سے چینی آر ایم بی کرنسی کے بجائے امریکی ڈالرز میں قرضے فراہم کرنے کا باضابطہ طور پر مطالبہ کیا ہے یا آگے بڑھنے کے لئے دونوں کرنسیوں کا مجموعہ قابل قبول ہوسکتا ہے۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع نے تصدیق کی کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت کئی رب ڈالرز کے حکمت عملی کے لحاظ سے اہم ایم ایل 1 پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے فنانسنگ معاہدے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے پاکستانی حکام نے باضابطہ طور پر بیجنگ سے پانچ اہم نکات پر گفتگو کی ہے۔ حال ہی میں دونوں فریقین کے درمیان مشترکا رابطہ کمیٹی (جے سی سی) ملتوی کردی گئی اور اب تک یہ نہیں معلوم کہ جے سی سی پھر سے کب ترتیب دیا جائے گا۔ تاہم پاکستان کی جانب سے چین کو باضابطہ طور پر ایم ایل 1 پراجیکٹ پر فنانسنگ معاہدے کو حتمی شکل دینے کا کہہ دیا ہے۔