اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر سے اموات بڑھنے لگیں ایک ہی دن 76 افراد انتقال کر گئے ٗ4 ہزار سے زائد کیسز

datetime 29  جولائی  2021

اسلام آباد (این این آئی)سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر ساڑھے 7 فی صد سے زائد ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا

وائرس کے مزید 4 ہزار 497 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 76 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 612 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 53 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 209 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 20 ہزار 324 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 59 ہزار 761 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 84 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 37 ہزار 354 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 59 ہزار 707 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 58 لاکھ 78 ہزار 471 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 78 ہزار 7 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی

گئی، جبکہ اب تک کْل 2 کروڑ 70 لاکھ 26 ہزار 307 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 74 ہزار 434 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 5 ہزار 903 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 54 ہزار 904 مریض رپورٹ

ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 995 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 42 ہزار 799 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 4 ہزار 435 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 86 ہزار 602 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک

یہاں کْل 797 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 30 ہزار 19 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 326 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 631 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 620 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 7 ہزار 935 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 133 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…