جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

ہائی کورٹ نے محمد نواز شریف کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے نیب کی درخواست نمٹادی

datetime 29  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آبادہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے نیب کی درخواست غیر موثر قراردے کر نمٹاتے ہوئے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں نیب اپیلوں پر دلائی طلب کرلیے۔ بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نیایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی عدالت پیش ہوئے، عدالت نے نواز شریف کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر نیب کی درخواست کو غیر موثر قراردیتے ہوئے نمٹادیا اور ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر نیب کی طرف سے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا میں اضافہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے خلاف نیب درخواستوں پر دلائل دیے جائیں ، عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ العزیزیہ ریفرنس اپیل پر سماعت21ستمبر جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں اپیل پر سماعت 28ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…