اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

قندھار، معروف کامیڈین نذر محمد اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا

datetime 29  جولائی  2021 |

کابل(این این آئی)افغانستان کے صوبے قندھار سے تعلق رکھنے والے معروف کامیڈین نذر محمد کو اغوا کر کے قتل کر دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان کامیڈین کے وحشیانہ قتل پر دنیا ورطہ حیرت میں ہے جبکہ طالبان کی جانب سے اس قتل میں ملوث ہونے کی تردید کی گئی ہے۔ نذر محمد المعروف خاشا زوان کے خاندان کا کہنا تھا کہ اس قتل کے ذمہ دار طالبان ہیں ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ جمعے کی رات کو نذر محمد کو نا معلوم افراد کی جانب سے ان کے گھر سے گھسیٹ کر نکالا گیا اور فائرنگ کر کےقتل کر دیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی زیر گردش ہے جس میں طالبان کو نذر محمد پر گاڑی میں بٹھا کر طمانچے مارے اور ڈرایا دھمکایا جا رہاہے۔ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور صحافی اس واقعے کی مذمت کرنے لگے، ساتھ ہی کامیڈین کو خراج عقیدت پیش کیا جانے لگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…