جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی نے ارباب غلام رحیم کو سندھیوں کا بدترین دشمن قراردیدیا

datetime 29  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماسردار یاسر خان ببر نے ارباب غلام رحیم کو سندھیوں کا بدترین دشمن قراردیتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ کو کراچی سے الگ کرنے کا منصوبہ بنالیاہے اور اس سلسلے میں ایک ایسے شخص کا تعاون حاصل کیاہے جس کے

دور میں کراچی کی زمینوں پر لیز کے اختیارات وزیراعلیٰ کی بجائے اس وقت کے سٹی ناظم مصطفی کمال کو دیئے گئے تاکہ غیرسندھیوں کو مظبوط کیا جائے جبکہ ارباب رحیم کے دور میں ایری گیشن کے وزیر نادراکمل لغاری نے ارباب رحیم کے آشیر بادسے کمیٹی بناکر کالا باغ ڈیم بنانے کی حمایت کی تھی،اسی کے دور میں شوکت عزیز جیسے بندے کو تھر سے لاکر ایم این اے منتخب کرواکر تھریوں کے ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا، ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ سے جاری کردہ بیان میں کیا، انہوں نے کہاکہ ارباب رحیم کے دور میں سندھیوں کا کراچی کے تعلیمی اداروں میں داخلہ بند کردیا گیاتھا،جبکہ اسی کے دور میں سندھ سیکرٹریٹ میں سندھی افسران کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر تھی،جبکہ ارباب رحیم نے اپنی وزرات اعلیٰ بچانے کے لیے کراچی کو الگ صوبہ بنانے کے لیے ایم کیو ایم کی حمایت کی،اور ہمیشہ جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے مارشل لاء لگانے بیانات دیے ،ارباب رحیم اور ان کے ساتھیوں نے ہمیشہ ملک دشمن ایجنڈے پر کام کیا، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سندھ سے کیئے گئے وعدوں میں سے ایک کو بھی پورانہیں کیا اگست میں وزیراعظم کے دورے سندھ پرجبری قبضے کی کوششوں کا حصہ ہونگے ،اور وہ اس سلسلے میں ارباب رحیم جیسے لوگوں کو اپنی انتقامی سیاست کے لیے استعمال کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ارباب رحیم نے محترمہ شہید بت نظیر بھٹو کی وطن واپسی اور شاہراہ فیصل پر ان کے استقبالیہ ریلی میں بم دھماکے پر کہا تھا کہ محترمہ کی وطن واپسی ہی نحوست تھی جبکہ دنیا جانتی ہے کہ شہید بی بی اپنی قوم اور ملک کے لیے اپنی جان دیدی مگر اس قسم کی بیان بازی کرنے والے لوگ آج بھی ملک دشمن عناصر کے پیروکار بنے ہوئے ہیں ، سردار یاسر خان ببر کا کہنا تھا کہ ارباب رحیم نے اپنے دور میں پی پی رہنمائوں پر جھوٹے مقدمات بنواکر انہیں پھنسایا اور اپنی سندھ دشمنی کا ثبوت دیا تھا،انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی اور ان کے کراچی میں موجود نام نہادچمچے اگر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ارباب رحیم جیسی متناذعہ شخصیت کو ساتھ ملاکر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہونگے تو یہ ان کی بھول ہوگی سندھ پیپلزپارٹی کا گڑھ تھا اور رہے گا اور جس کسی نے سندھ کو توڑنے کی بات کی ہے انہوں نے ہمیشہ اپنے ہی کارکنوں کے ہاتھوں جوتے کھائے ہیں۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…