جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار دوران سروس انتقال کر نے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین کی آواز بن گئے

datetime 29  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار دوران سروس انتقال کر نے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین کی آواز بن گئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے

دوران سرو س انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین کو ملازمتیں دینے میں تاخیر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لواحقین کو ملازمتیں دینے کے حوالے سے کیسوں کو زیر التواء رکھنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام انتظامی محکموں اور فیلڈ فارمیشنز سے پنجاب سول سرونٹس رولز 1974 کے رول 17 ۔ اے کے تحت زیر التواء کیسوں کی رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ رول 17۔اے کے تحت دوران سروس انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین ملازمت کا قانونی حق رکھتے ہیں۔ملازمت میں تاخیر سے لواحقین اپنے جائز حق سے محروم ہوتے ہیں۔ایسے معاملات میں تاخیرکسی صورت قابل قبول نہیں ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زیر التواء کیسوں کو جلد نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قواعدوضوابط کے تحت زیر التواء کیسوں کو ایک ماہ کے اندر نمٹایا جائے اور زیر التوا ء کیسوںکے بارے میں فیصلے کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے۔ وزیر اعلیٰ آفس کی جانب سے پنجاب سول سرونٹس رولز 1974 کے رول 17 ۔ اے کے تحت تقرری کیلئے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…