ابو ظہبی (این این آئی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت نے غیرملکی ڈاکٹروں کو گولڈن اقامہ دینے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امارات حکومت کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گولڈن اقامہ ہولڈرز کو فیملی کے ہمراہ یو اے ای میں 10 سال تک قیام کی اجازت ہوگی۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز ستمبر تک گولڈن اقامہ کیلئے آن لائن درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔