جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

سندھ میں کورونا وائرس بپھر گیا ایک ہی دن میں درجنوں فراد جان گنوا بیٹھے

datetime 28  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤتیزی سے بڑھ رہا ہے، افسوس ہے کہ 43 مریض ا نتقال کر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ19کی صحت سے متعلق ایس او پیز (احتیاطی تدابیر) پر لازمی طور پر عمل کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے تعاون سے ہی کورونا وائرس پر کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے یہ بات عالمی وبا کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے بدھ کے دن وزیراعلیٰ ہاؤس سے اپنے بیان میں کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20438 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 2672 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 13 فیصد بنتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مزید 43 مریض انتقال کرگیا جس سے اموات کی مجموعی تعداد 5903 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد بنتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ابتک 4947872 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 374417 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں مزید 670 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 330836 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 88.4 فیصد بنتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اسوقت 37678 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 36292 گھروں کے اندر قرنطینہ ہیں، 1341 مریض مختلف اسپتالوں اور 45 مریض آئیسولیشن سینٹرز میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1181 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 93 مریضوں کو انتہائی نگہداشت میں وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے بھر کے کورونا وائرس کے 2672 نئے کیسز میں شہر کراچی سے 2042 سامنے آئے ہیں۔ اعداد و شمار بیان کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کراچی شرقی میں 744، کراچی جنوبی میں 475 ، کراچی وسطی میں 404، کورنگی میں 209، حیدرآباد میں 144، ملیر میں 116، کراچی غربی میں 94 ، میرپورخاص میں 54، ٹھٹھہ 42، سکھر اور سانگھڑ میں 41، بدین اور ٹنڈوالہیار میں 37، تھرپارکر میں 34، مٹیاری میں 33، نوابشاہ میں 28، نوشہروفیروز میں 26، عمرکوٹ میں 13، ٹنڈو محمد خان میں 10، خیرپور اور گھوٹکی میں 7، جامشورو میں 5، لاڑکانہ میں 4، شکارپور میں 3، سجاول، دادو اور کشمور میںایک نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…