جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پی پی 38انتخابات، آج ہم نے شیر کی ٹانگیں توڑ دیں شیر کو اسٹریچر پر ڈال کر اسپتال بھیج دیا ، نیم مردہ شیر کو ڈاکٹر کسی بھی وقت مردہ قرار دے سکتے ہیں ، فردوس عاشق اعوان کا پی ٹی آئی کی فتح کا اعلان

datetime 28  جولائی  2021 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک / این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قوم کو پی پی 38 میں پسے ہوئے طبقات کے استحصال کے خاتمے کی نوید ہو، آزاد کشمیر کی طرح پی پی 38 میں بھی مافیاز کے بت پاش پاش ہو گئے

اور پی ٹی آئی کو فتح نصیب ہوئی۔، آج ہم نے شیر کی ٹانگیں توڑ دیں ،شیر کو اسٹریچر پر ڈال کر اسپتال بھیج دیا ، نیم مردہ شیر کو ڈاکٹر کسی بھی وقت مردہ قرار دے سکتے ہیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 38کے عوام نے برسوں سے لوٹ مار میں مصروف اور دیمک کی طرح چاٹنے والے مافیاز سے بدلہ لے لیا ہے۔یہاں کی عوام جم کر ڈٹ کر کپتان کیساتھ کھڑی رہی۔اس حلقے میں مافیا نے ظل سبحانی کی طرح اپنے محل اور وسیع وعریض جائیدادیں بنائیں اور حلقہ کی عوام کے لئے کچھ نہ کیا۔ یہاں پہلی مرتبہ پی ٹی آئی ریکارڈ ترقیاتی کام کروارہی ہے۔پی ٹی آئی یہاں کی عوام کی تقدیر بدل رہی ہے۔ ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ نیا،بدلتا،ترقی یافتہ پی پی 38 قوم کو مبارک ہو۔ن لیگ روایتی غنڈہ گردی کو عوام نے مسترد کر دیا۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کوقانون کی طاقت سے جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رات کی تاریکی میں نوٹ بانٹ کر ووٹ کو عزت دینے والی ن لیگ نے ایک دفعہ پھر منہ کی کھائی ہے۔ بارش کے باوجود پی ٹی آئی کارکنوں، ووٹرز، سپورٹرز کاجذبہ دیدنی رہا۔ عوام نے ووٹ سے مافیا کیخلاف تبدیلی کی بنیاد رکھی۔حلقہ میں ہر طرف بلا ہی بلا نظر آیا اورنقلی شیر دم دبا کر بھاگ گیا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے عوام نے خدمت، شرافت اور شفافیت کی سیاست کو کامیاب کرایا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر بھرپور اعتماد کے اظہار پر سیالکوٹ کے عوام خصوصا پی پی 38 کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔پی ٹی آئی نے مخالف جماعت کی نشست جیت کر ثابت کیا ہے کہ پاکستان میں صرف دیانتداری کی ہی سیاست چلے گی۔مخالف جماعت کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ منہ کے بل جا گرا ہے۔اس شاندار کامیابی پر اللہ تعالی کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار کی کامیابی موجودہ حکومت کے عوام دوست ایجنڈے کی فتح ہے -سیالکوٹ کے عوام نے کرپٹ ٹولے کی منفی سیاست کو دفن کر دیا ہے۔ نتیجہ نے ثابت کردیا ہے کہ عوام تحریک انصاف کی قیادت اورپالیسیوں پر اعتماد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ عوام شفاف اور عوام کی خدمت کرنے والی مخلص قیادت کے ساتھ ہیں۔تحریک انصاف کی اب تک کی شاندار کارکردگی کی بدولت سیالکوٹ کے عوام نے سرخرو کیاہے۔کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ احسن سلیم بریار حلقے کے عوام کی نمائندگی کا بھرپور حق ادا کریں گے۔سیالکوٹ الیکشن میں شفافیت کا بول بالا ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…