پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

تعلیمی اداروں میں چھٹیاں مزید نہ بڑھانے کا فیصلہ بورڈ امتحانات سے متعلق بھی بڑا اعلان کردیا گیا

datetime 28  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں موسم گرما کی چھٹیوں کو 14 اگست تک بڑھانے کی تجویز پرغور کیا گیا۔تاہم اجلاس میں مشاورت کے بعد چھٹیاں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز کے تحت سکول شیڈول کے مطابق کھولے

جائیں گے۔ بورڈ امتحان شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے،چھٹیاں مزید نہیں بڑھائی جائیں گی۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ کورونا شرح کے مطابق صوبے خود فیصلے کریں گے۔دوسری جانب ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 44 افراد چل بسے ،4119 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر تقریباً 8 فی صد ہو گئی۔پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 119 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 44 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 7 ہزار 20

مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 8 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 133 مریض انتقال کر چکے ہیں اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 15 ہزار 827 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 56 ہزار 952 مریض زیرِ

علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 898 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 9 لاکھ 35 ہزار 742 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 52 ہزار 291 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 58 لاکھ 18 ہزار 764 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے

دوران 6 لاکھ 83 ہزار 616 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 2 کروڑ 62 لاکھ 48 ہزار 235 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 71 ہزار 762 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 5 ہزار 860 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا

وائرس کے اب تک 3 لاکھ 54 ہزار 312 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 978 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 42 ہزار 400 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 4 ہزار 428 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 86 ہزار 226 کورونا وائرس

سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 796 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 29 ہزار 861 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 326 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 370 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 618 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 7 ہزار 896 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں اس سے اب تک 127 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…