اسلام آباد(نیوزڈیسک)جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے ردعمل میں تحریک انصاف نے دبنگ فیصلہ کرلیا۔عمران خان کسی صورت میں معافی نہیں مانگیں گے .انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر تحریک انصاف کی سینئر قیادت کاغیر رسمی اجلاس ختم ہوگیا ۔ اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ من وعن تسلیم کرنے پر اتفاق ہوا ہے ۔ عمران خان آج شام اپنا ردعمل دیں گے ۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے میڈیا کوبتایا ہے کہ عمران خان نےسینئروکیل بابراعوان کےہمراہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ فارم 15کے غائب ہونے، آر اوز اور ڈی آراوزکے بڑے پیمانے پر بے ضابطگی میں ملوث ہونے، مقناطیسی سیاہی سمیت تحریک انصاف کے مؤقف کی تائید میں انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے نکات پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ ذرائع کاکہنا ہے غیررسمی اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ من وعن تسلیم کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ اجلاس میں جہانگیر ترین ، اسد عمر ، شیریں مزاری ، شاہ محمود قریشی اور نعیم الحق شریک تھے۔ تحریک انصاف کی اعلی قیادت آج صبح پھر سرجوڑکر بیٹھے گی، عمران خان آج شام پریس کانفرنس میں اپنا ردعمل دیں گےجبکہ ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہاکہ وہ کسی صورت معافی نہیں مانگیں گے