اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

آزاد کشمیر الیکشن میں مسلم لیگ (ن) بھی پہلی نشست جیتنے میں کامیاب

datetime 25  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ نے بھی پہلی نشست جیت لی ہے، ایل اے44 کے تمام 30 پولنگ اسٹیشنزکاغیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کے احمد رضاقادری 2ہزار7 ووٹ لیکرکامیاب قرار پائے ہیں۔ آزاد کشمیر الیکشن کے اب تک غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف تین نشست جیتنے میں کامیاب ہو چکی ہے،

اب پیپلز پارٹی نے بھی حلقہ ایل اے40 کے تمام 45 پولنگ اسٹیشنزکے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کر لی ہے، پیپلز پارٹی کے عامرعبدالغفارلون 2 ہزار 348 ووٹ لیکرکامیاب ہو گئے ہیں، تحریک انصاف کے سلیم بٹ 796 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔ آزادکشمیرانتخابات میں ضلع بدین کے شہر کھوسکی میں قائم پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار زاہد اقبال نے جموں کے حلقہ ایل اے 34کے لیے 46ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی جبکہ دیگرامیدواروں کوایک ووٹ بھی نہیں ملاادھر آزادکشمیرانتخابات کے لیے بدین شہر میں قائم کشمیرویلی ون کے پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوارعبدالغفارلون نے سات ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی جبکہ دیگرامیدوارایک ووٹ بھی حاصل نہیں کرسکے اس طرح ضلع بدین کے دونوں پولنگ اسٹیشنوں پرپاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے کلین سویپ کرلیاہے۔ واضح رہے کہ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے شروع ہوا تھا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے تک جاری رہا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے بھرپورانتظامات کئے گئے تھے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر کے انتخابات کے دوران مختلف مقامات پر سیاسی کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں پر پولنگ کے دوران مختلف مقامات پر سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم بھی ہوا۔کوٹلی میں حلقہ ایل اے

12 میں پولنگ اسٹیشن میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے زبانی تلخ کلامی نے خونی تصادم کی شکل اختیار کرلی، جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔لیپہ کے حلقہ ایل اے 33 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 111 میں (ن) لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم کے باعث ووٹنگ کا عمل کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…