اسلام آباد (نیوزڈیسک) گزشتہ5برسوں میں گیس کی پیداوارمیں کتنا اضافہ ہوا؟ وزارت پٹرولیم کے انکشاف پر پاکستانی ششدر رہ گئے،وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران گیس کی پیداوار میں اضافہ نہیں ہوسکا ہے۔ قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کے ایک اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ برس میں 500ملین مکعب فٹ گیس سسٹم میں آئی۔ 30جون 2015ءتک 179کمپنیوں کو تیل اور گیس کی تلاش کرنے کے لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔ یہ کمپنیاں 3لاکھ 63ہزار639 مربع کلو میٹر رقبے پر کام کر رہی ہیں۔ وزارت پٹرولیم نے دیوالیہ ہونےوالی 20کمپنیوں کے نام بھی کمیٹی کو پیش کئے۔ قائمہ کمیٹی نے تیل وگیس کی کمپنیوں کے امور کا جائزہ لینے کیلئے قائم 2ذیلی کمیٹیوں کی مدت میں مزید توسیع کرتے ہوئے انہیں 23ستمبر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے