پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن کب شروع ہوگا؟ کرکٹ شائقین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

24  جولائی  2021

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان میں کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ پاکستان سپر لیگ کا ساتواں ایڈیشن اگلے برس جنوری فروری میں سجے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا ہے ، پی سی بی عہدیداران اور

فرنچائزز کے درمیان ٹیلی کانفرنس ہوئی جس میں چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور سی او او سلمان نصیر نے شرکت کی، جی ایم کمرشل عمران احمد خان اور پی ایس ایل سینیر جنرل مینجر آپریشنز عثمان واہلہ بھی شریک ہوئے، اجلاس میں تمام فرنچائزز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان نئے کمرشل رائٹس اور اس کے طریقہ کار کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی جبکہ رائٹس کے ایویلیوایشن کے فریم ورک کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری فروری میں موسم کی وجہ سے کراچی میں ہی پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن ہونے کا زیادہ امکان ہے جبکہ یو اے ای کا وینیو بھی خارج از امکان نہیں ہے۔آسٹریلوی ٹیم کے شیڈول ٹور سے قبل پندرہ فروری سے پہلے پی ایس ایل کا ایڈیشن ختم کرنا ہے اس لیے یو اے ای میں بھی ایونٹ کی منصوبہ بندی کی جا سکتی ہے #/s#

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…