ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

اگر اتھارٹی میں ہوتا تو بولنگ کے فیصلے پر کپتان سمیت ٹیم انتظامیہ کو فارغ کر دیتا، شعیب اختر پھر ٹیم پر برس پڑے

datetime 20  جولائی  2021

راولپنڈی (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ اگر میرے پاس اتھارٹی ہوتی تو ٹاس جیت کر بولنگ کے فیصلے پر کپتان سمیت ٹیم انتظامیہ کو فارغ کر دیتا۔یوٹیوب ویڈیو میں راولپنڈی ایکسپریس نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست پر قومی ٹیم کو سخت تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں اس وقت سخت گرمی پڑ رہی ہے

ایسے میں پچ پر گیند بریک ہوتا ہے مجھے سمجھ نہیں آئی کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیوں کیا۔انہوںنے کہاکہ ٹیم کے تمام لڑکے پہلے بھی انگلینڈ کا دورہ کر چکے ہیں ایسی پچ کو دیکھ کر اس طرح کا فیصلہ کیوں کیا گیا۔شعیب اختر نے کہا کہ انگلینڈ دو سو رنز کا ہدف حاصل کر سکتا ہے مگر پاکستان میں یہ صلاحیت نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان یہ سیریز ہاری تو اس کی پوری ذمہ داری ٹیم انتظامیہ پر ہو گی جنہوں نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیکل پینل نے حسن علی کو فٹ قرار دے دیا۔ پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق فاسٹ باؤلر کو میچ کی سلیکشن کیلئے دستیاب قرار دیا گیا ،حسن علی نے بائیں ٹانگ میں کھیچاؤ کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں شرکت نہیں کی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل حسن علی نے بائیں ٹانگ میں کھنچاؤ کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں شرکت نہیں کی تھی۔واضح رہے کہ اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں سبز ہلالی پرچم خاتون بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد اور شوٹر محمد خلیل اختر کے ہاتھوں میں ہوگا۔ماحور ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون کھلاڑی ہیں۔23 جولائی سے شروع ہونے والے گیمز کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

ہے۔بیڈمنٹن میں ماحور شہزاد کو گروپ ایل میں شامل کیا گیا ہے، وہ 24 جولائی کو جاپان کی اکانی یاماگوچی سے پہلا میچ کھیلیں گی جبکہ دوسرا میچ برطانیہ کی کرسٹی گلمور سے کھیلیں گی۔جویلین تھرو ایونٹ میں پاکستان کے لئے میڈل جیتنے کی سب سے بڑی امید ارشد ندیم چار اگست کو ایکشن میں ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



آل مجاہد کالونی


یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…