منگل‬‮ ، 17 جون‬‮ 2025 

حضرت علی ؓ نے فرمایا جب تمہارے جسم سے یہ 1نشانی ظاہر ہونے لگے سمجھ لو کوئی آپ کیلئے دعا کررہاہے

datetime 18  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نبی کریمﷺ نے فرمایا پیٹھ پیچھے مسلمان بھائی کی دعا قبول ہوتی ہے اس کے پاس ایک فرشتہ دعا کرنے والے کے سر کے قریب مقرر ہوتا ہے جب کوئی کسی مسلمان بھائی کیلئے دعا کرتا ہے تو فرشتہ اس پر آمین کہتا ہے اور یوں کہتا ہے کہ مسلمان کے

حق میں جو تونے دعا کی ہے وہ تیرے لیے بھی اس جیسی ہی نعمت کی خوشخبری ہے ۔ حضور نبی اکرمﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میں پہلے تجھ سے شروع کروں گا ۔ تم جو دعائیں دوسروں کیلئے مانگ رہے وہ سبدعائیں میں پہلے تمہارے حق میں قبول کروں گا پہلے تمہیں دونگا پہلے تمہیں عطاء کروں گاسب سے زیادہ قبول ہونیوالی دعائیں کونسی ہیں یاد رکھیں نبی اکرمﷺ نے فرمایا پانچ دعائیں ضرور قبول کی جاتی ہیں پہلے نمبر پر مظلوم کی دعا دوسرے نمبر پر حاجی کی دعا تیسرے نمبر پر مریض کی دعا چوتھے نمبر مجاہد کی دعا او رپانچویں نمبر پر ایک مسلمان بھائی کی دعا جو دوسرے مسلمان بھائی کیلئے اس کے پیٹھ پیچھے کرتا ہے ۔حضرت ابراہیم بن ادم فرماتے ہیں میں بیت اللہ شریف ہمیشہ رات کو ایسے موقع کا متلاشی اور خواہش مند تھا کہ خانہ کعبہ خالی اور ایسے وقت میں عبادت کروں۔ ایک رات جب بارش ہورہی تھی خانہ کعبہ میں صرف میں ہی تواف کررہا تھا میں نے موقع غنیمت جان کر کعبہ کے حلقے یعنی بابِ کعبہ میں ہاتھ ڈالا اور گناہوں کی پاکی اور مغفرت کی طلب کی اور اس وقت غیب سے آواز آئی کہ تمام مخلوق مجھ سے یہی چاہتی یہ سن کر میں نے کہایا اللہ آپ صرف میری ہی گناہوں کو بخش دیں پھر آواز آئی اے میرے بندے تم دوسری ساری مخلوق کے متعلق ہمارے ساتھ گفتگو کرو یعنی اپنے علاوہ دوسروں کے متعلق دعا کرو لیکن اپنے لیے کوئی بات نہ کرو کیونکہ تمہارے متعلق دوسروں کا کہنا دعا کرنا زیادہ فائدہ مند ہے۔ اللہ پاک سب کی دعائیں قبول فرماتے ہیں لیکن اس کا بدلہ کبھی فوراً مل جاتا ہے کبھی تاخیر سے ملتا ہے یہ سب اس کی حکمت پر ہے مگر بعض اوقات ہمارے کچھ ایسے اعمال ہوتے ہیں جو ہماری دعاؤں کی قبولیت میں رکاوٹ کا سبب بن جاتے ہیں ۔صرف دو لوگ مقدر والے ہوتے ہیں ایک وہ جنہیں وفادار دوست ملتا ہےاور دوسرا وہ جس کے ساتھ ماں کی دعائیں ہوتی ہیں حضرت علی ؓ فرماتے ہیں جب تم بغیر کسی وجہ کے خوشی محسوس کرو تو یقین کرلو کوئی نہ کوئی آپ کیلئے دعا ضرور کررہا ہے جس کی وجہ سے تم خود میں خوشی محسوس کررہے ہیں اور تم بہت زیاد خوش ہورہے ہیں ایسا آپ کے ساتھ بھی لازمی ہوتا ہوگا کہ جب آپ بغیر کسی وجہ کے خوش ہورہے ہوتے ہیں لوگ آپ سے پوچھ رہے ہوتے ہیں کہ خیریت تو ہے آج بہت خوش نظر آرہے ہیںلیکن اس وقت ہمیں بھی نہیں پتا ہوتا کہ ہمارے ساتھ ایسا کیوں ہورہا ہے اس کے پیچھے وجہ یہی ہوتی ہے کہ کوئی آپ کیلئے بہت زیادہ دعا کررہا ہوتا ہے کہ اسی دعا کے نتیجے میں آپ کے چہرے پر خوشی کے لمحات ظاہر ہورہے ہوتے ہیں ۔وہ دعا آپ کی ماں کی ہوسکتی ہے وہ دعا آپ کے دوست کی ہوسکتی ہے اور آپ کے قریبی شخص کی ہوسکتی ہے جو آپ کیلئے دعا کررہا ہوتا ہے۔ جب ہم کسی کیلئے دعا کریں گے تو سب پہلے وہ ہمارے حق میں قبول ہوگی بعد میں دوسروں کیلئے ہوگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…