ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

کیا آپ جانتے ہیں کہ حجرہ رسو لﷺ میں کس عورت کا جہیز امانت کے طور پر پڑا ہے ؟

datetime 18  جولائی  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے ایک سابق اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے شاہ فیصل بن عبدالعزیز کے دور میں حجرہ رسول ؐ میں اپنے داخلے کا واقعہ بیان کیا ہے ۔شیخ عائض بن عمر الرویس بیان کرتے ہیں کہ مملکت کے سابق فرمانروا شاہ فیصل نے ایک دفعہ حجرہ نبوی کے اندر کی زیادرت کی تو انہیں وہاں لوہے کہ چند صندوق نظر آئےجن کے بارے میں شاید کسی کو علم نہیں تھا کہ

ان کے اندر کیا ہے جب شاہ فیصل نے ان صندوقوں کے بارے میں پوچھا تو انہیں بتایا گیا کہ یہ ترکوں کے زمانے سے یہاں رکھے ہوئے ہیں لیکن ان کے اندر کیا ہے یہ کسی کو معلوم نہیں اس پر شاہ فیصل نے حکم دیا کہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو ان صندوقوں سمیت حجرہ نبویؐ کے اندر موجود اشیاء کی فہرست تیار کرے ۔ اس کمیٹی میں سعودی عرب کے وزارت اوقاف ، مالیات اور نگرانی کے محکموں کے افسران کو شامل کیا شیخ الرویس بتاتے ہیں کہ میں وزارت مالیات کی طرف سے اس کمیٹی کا نمائندہ تھا ۔ طے پایا کہ ہم عشاء کی نماز کے بعد حجرہ نبویؐ کا دورہ کریں گے کیونکہ عشاء کی نماز کے کچھ دیر کے بعد مسجد نبویؐ کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں مقررہ وقت پر ہم حجرہ رسول ؐ میں داخل ہوئے اور تمام سامان کا جائزہ لینا شروع کیا پہلے صندوق کا معائنہ کیا گیا تو اس میں سونے کی چھوٹی اینٹیں اور زیورات پائے گئے ۔ دوسرے صندوق میں چاندی کی زنجیریں ملیں جو حرم مکی میں اور خانہ کعبہ پر لٹکائی جاتی تھیں ۔ اس کے علاوہ حضرت محمد ؐ سے منسوب بعض خطوط بھی حجرہ کے اس سامان میں شامل تھے شیخ الرویس کے مطابق حجرے کی اشیاء کا معائنہ اور ان کی فہرستوں کی تیاری کا کام 15 روز جاری رہا ۔ اس سامان میں خاص طور پر سلطنت عثمانیہ کے سلطان عبدالمجید کی بیٹی کے زیورات کی موجودگی تھی جو انہوں نے مدینہ منورہ کے ایک دورے کے دوران مدینہ منورہ کی خواتین کی شادی کے لیے وقف کے طور پر رکھوائے تھے اس کمیٹی نے جو رپورٹ مرتب کی اس میں ان زیورات کو مدینے کے میوزیم میں محفوظ کیے جانے کی ہدایت کی گئی جبکہ دیگر زیورات کو وزارت مالیات اور مالیاتی ادارے کے حوالے کرنے کا مشورہ دیا گیا تاکہ انکے لوٹے جانے یا چرا لیے جانے کا خطرہ نہ ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…